جمعہ، 27 نومبر، 2026 · 18 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اہم قومی انفرااسٹرکچر کی سیکیورٹی، اسلام آباد میں پہلی آپریشنل ٹیکنالوجی سائبر سیکیورٹی سمٹ

تازہ ترین
اہم قومی انفرااسٹرکچر کی سیکیورٹی، اسلام آباد میں پہلی آپریشنل ٹیکنالوجی سائبر سیکیورٹی سمٹ

ویڈیو گریب(بشکریہ: جیو)۔

پاکستان کے اہم قومی انفرااسٹرکچر کو سائبر حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے اسلام آباد میں پہلی آپریشنل ٹیکنالوجی سائبر سیکیورٹی سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ماہرین نے پالیسی سازی سے عملی اقدامات تک مؤثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ ایئر یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ سمٹ کا اہتمام او ٹی ایسوسی ایٹس نے ایئر یونیورسٹی اور نیشنل سینٹر فار سائبر سیکیورٹی کے اشتراک سے کیا۔

سمٹ میں حکومتی ریگولیٹرز، صنعتی اداروں، پالیسی سازوں اور سائبر سیکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔

اس موقع پر توانائی، تیل و گیس، مینوفیکچرنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں کو سائبر خطرات سے محفوظ بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ صنعتی ضروریات کے مطابق تربیت یافتہ ماہرین تیار کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

سمٹ کے اختتام پر مقررین اور پینلسٹس میں شیلڈز تقسیم کی گئیں، شرکاء نے پاکستان میں سائبر سکیورٹی کے مؤثر نظام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ