جمعہ، 27 نومبر، 2026 · 18 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان اور ترکیہ کا مکہ دفاعی معاہدے کے تحت قریبی روابط پر اتفاق

تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کا مکہ دفاعی معاہدے کے تحت قریبی روابط پر اتفاق

سوشل میڈیا

نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی مکہ دفاعی اتحاد کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق پاکستان اور ترکیہ نے مکالمے اور کشیدگی میں کمی کے فروغ کے لیے رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں ممالک نے دو طرفہ تعاون میں بڑھتی رفتار پر اطمینان ظاہر کیا اور باہمی تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ کیا اور باہمی مضبوط سیاسی تعلقات کو ٹھوس معاشی فوائد میں بدلنے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے پاکستان کی گرمجوش میزبانی پر تشکر کا اظہار کیا اور علاقائی امن اور استحکام میں پاکستان کی فعال سفارتکاری کی تعریف کی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ