نئے صوبوں پر بلاول و مریم کا مؤقف ایک جیسا ہے، صوبوں کی تقسیم نہیں چاہتے، شوکت یوسفزئی

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی : فائل فوٹو
سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں پر بلاول بھٹو اور مریم نواز کا مؤقف ایک جیسا ہے، دونوں رہنما صوبوں کی تقسیم نہیں چاہتے۔
اپنے بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مریم نوازکی تقریروں سے لگتا ہے وہ نئے صوبوں کی مخالف ہیں، مریم نواز نے اپنے چچا کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نئے صوبوں پر وفاقی حکومت کا موقف واضح نہیں، شہباز شریف کی خاموشی بتاتی ہے کہ وہ کتنے مجبور ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ