جمعہ، 27 نومبر، 2026 · 18 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ن لیگ مناسب وقت پر صوبوں سے متعلق پالیسی بیان دے گی، عجلت میں نہیں، بیرسٹر عقیل ملک

تازہ ترین
ن لیگ مناسب وقت پر صوبوں سے متعلق پالیسی بیان دے گی، عجلت میں نہیں، بیرسٹر عقیل ملک

وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ مناسب وقت پر صوبوں سے متعلق پالیسی بیان دے گی، عجلت میں نہیں، ہمارے ممبران نے ذاتی آرا کا اظہار ضرور کیا ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اتحادیوں کی حکومت میں کوشش ہوتی ہے اتفاق رائے پیدا کیا جائے، صوبوں کا معاملہ جب تک پارلیمنٹ میں نہیں آئے گا کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ آرٹیکل 48 کے تحت ریفرنڈم کے معاملے کو مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جا سکتا ہے، ہوسکتا ہے کہ ریفرنڈم کا طریقہ کار تبدیل ہو، الیکٹرانک طریقہ کار بھی اپنایا جا سکتا ہے، یہ تمام باتیں مفروضوں پر ہیں، جب تک معاملہ پارلیمنٹ میں نہیں آتا کوئی نتیجہ نہیں نکالا جا سکتا۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے لوگ شامل نہیں ہورہے، پی ٹی آئی کم از کم پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کرے، ہم اصلاحات کی کوشش کر رہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ