جمعہ، 27 نومبر، 2026 · 18 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی میں عمارت گرنے سے اموات 6 ہوگئیں، 13 لاپتا

تازہ ترین
کراچی میں عمارت گرنے سے اموات 6 ہوگئیں، 13 لاپتا

کراچی کی ایڈمن سوسائٹی میں گری عمارت سے مزید دو لاشیں برآمد ہوئیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، حادثے میں 13 افراد اب تک لاپتا ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں 143 عمارتیں حکمِ امتناع پر زیرِ تعمیر ہیں، تمام عمارتوں پر کام رکوا دیا۔

کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد حکام کے مطابق شہر میں بغیر اجازت زیر تعمیر 143 عمارتوں کو سیل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ بدھ کو 600 گز کے رہائشی پلاٹ پر تعمیر چھ منزلہ عمارت چند لمحوں میں زمین بوس ہوگئی تھی، عمارت کا منظور شدہ نقشہ گراؤنڈ پلس ون کا تھا، مگر پانچ اضافی منزلیں تعمیر کردی گئیں، تاہم چھٹی منزل ابھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ