جمعہ، 27 نومبر، 2026 · 18 جمادی الثانی، 1448 ہجری

حسینہ واجد کو نقصان کے خدشے پر پینٹاگون کے سابق افسر کی بنگلادیش کو سخت وارننگ

تازہ ترین
حسینہ واجد کو نقصان کے خدشے پر پینٹاگون کے سابق افسر کی بنگلادیش کو سخت وارننگ

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد — فائل فوٹو

بنگلادیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی وطن واپسی سے قبل پینٹاگون کے سابق آفیسر مائیکل روبن نے بنگلادیش کے وزیرِ اعظم طارق رحمٰن کو خبردار کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ’بنگلادیش کا مستقبل‘ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔

مائیکل روبن نے اس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طارق رحمٰن اور ان کی حکومت کو پہلے ہی واضح کر دیا جانا چاہیے کہ اگر شیخ حسینہ واجد کے سر کا ایک بال بھی متاثر ہوا تو اس کے ذمے دار صرف وہی ہوں گے۔

دسمبر میں حسینہ واجد نہیں صرف سردی آئے گی: بنگلادیشی وزیر

انہوں نے امریکی سفیر اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں پر زور دیا کہ وہ بنگلادیشی حکومت تک یہ پیغام پہنچائیں۔

پینٹاگون کے سابق آفیسر نے بھارت پر بھی زور دیا کہ شیخ حسینہ واجد کی حمایت جاری رکھے اور بنگلادیشی حکام کے ساتھ اس معاملے پر کسی قسم کی مفاہمت نہ کرے۔

واضح رہے کہ مائیکل روبن نے 2002ء سے 2004ء کے دوران امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) میں خدمات انجام دی تھیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ