بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

خیبر پختونخوا: کرک میں 14 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

تازہ ترین
خیبر پختونخوا: کرک میں 14 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں 14 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق رواں سال پولیو کے 8 کیسز خیبر پختونخوا اور 2 سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

این ای او سی کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیو کے 8 میں سے 4 کیسز صوبے کے جنوبی اضلاع سے رپورٹ ہوئے۔

این ای او سی کے مطابق رواں سال کی آخری قومی انسداد پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک چلائی جائے گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ