لاہور: باراتیوں کے لڑکیوں پر نوٹ نچھاور کرنے پر تصادم، دلہا سمیت 6 گرفتار

لاہور کے علاقے باٹاپور میں باراتیوں کی طرف سے لڑکیوں پر نوٹ نچھاور کرنے پر فریقین میں تصادم ہو گیا، پولیس نے دولہے سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق جلو موڑ کے قریب شادی ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی، بارات آئی تو دولہے کے دوستوں نے لڑکیوں پر نوٹ نچھاور کرنے شروع کردیے، لڑکی والوں نے منع کیا تو فریقین میں لڑائی ہوگئی۔
ویڈیو میں باراتی اور لڑکی والے ایک دوسرے کو مار پیٹ کرتے نظر آتے ہیں، پولیس نے دُلہا سمیت 6 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ