سندھ یوتھ کارڈ سے نوجوانوں کو ملازمتوں اور کاروبار کے مواقع ملیں گے: شرجیل میمن

شرجیل میمن(فائل فوٹو)۔
سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ یوتھ کارڈ سے نوجوانوں کو اسکالر شپس، فنی تربیت، ملازمتوں اور کاروبار کے مواقع ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہاری کارڈ کے بعد یوتھ کارڈ کا اجراء سندھ حکومت کا انقلابی قدم ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بینکنگ، ڈیجیٹل سہولیات اور مالی معاونت تک رسائی دے گا۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں ایک لاکھ نوجوان سندھ یوتھ کارڈ سے مستفید ہوسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان سندھ کا مستقبل ہی نہیں بلکہ آج کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ