روزانہ دلیہ کھانے کے جسم پر 5 حیران کن فوائد

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ دلیہ کھانے سے دل کی صحت، خون میں شکر کی سطح اور نظامِ ہاضمہ بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق دلیے میں موجود ریشہ، خصوصاً بیٹا گلوکن جسم کے مختلف افعال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
روزانہ دلیہ کھانے کے 5 ممکنہ فوائد:
1۔ خراب کولیسٹرول میں کمی
دلیے میں موجود حل پذیر ریشہ خراب کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کی سطح کم کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے دل کی صحت بہتر رکھنے میں معاونت ملتی ہے۔
2۔ خون میں شکر کی سطح متوازن رکھنے میں مدد
دلیے میں موجود ریشہ غذا سے حاصل ہونے والی شکر کے خون میں جذب ہونے کے عمل کو سست کرتا ہے جس سے کھانے کے بعد خون میں شکر کی سطح اچانک بڑھنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
3۔ مفید آنتوں کے جراثیم کی افزائش
دلیے میں موجود پری بائیوٹک ریشہ آنتوں میں موجود مفید جراثیم کو غذا فراہم کرتا ہے جس سے نظامِ ہاضمہ اور آنتوں کی صحت بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
4۔ دیر تک بھوک محسوس نہ ہونا
دلیہ کھانے سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے جس کے باعث بار بار بھوک لگنے اور غیر ضروری کھانے کی عادت میں کمی آ سکتی ہے، یہ وزن کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرنے والوں کے لیے بھی مفید ہو سکتا ہے۔
سردیوں میں بے وجہ کی بھوک و وزن کو قابو میں کیسے رکھا جائے؟
5۔ قبض سے بچاؤ اور نظامِ ہاضمہ میں بہتری
دلیے میں موجود ریشہ آنتوں کی حرکت بہتر بنانے اور قبض سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔
دلیہ روزمرہ غذا کا حصہ کیوں ہونا چاہیے؟
غذائی ماہرین کے مطابق دلیے کے یہ فوائد بنیادی طور پر اس میں قدرتی طور پر موجود ریشے کی وجہ سے ہیں۔
بیٹا گلوکن کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے جبکہ دیگر ریشے خون میں شکر کے جذب کو سست کرنے، مفید آنتوں کے جراثیم کی افزائش اور نظامِ ہاضمہ کی بہتری میں مدد دیتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق روزانہ دلیہ کھانے کا مطلب یہ نہیں کہ تمام بیماریوں سے بچاؤ یا ان کا علاج ممکن ہے بلکہ اسے متوازن اور صحت بخش غذا کا حصہ بنانا زیادہ مفید ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ