منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ

تازہ ترین
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ

فوٹو: فائل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 85 ہزار 436 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے اضافے سے 3 لاکھ 30 ہزار 449 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 629 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ