پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

رانا ثناء نے محسن نقوی کو جواب دیدیا

تازہ ترین
رانا ثناء نے محسن نقوی کو جواب دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو جواب دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہمیں منہ چھپانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا، مجھ جیسا آدمی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ اپنی ناکامیوں پر ناراض ہونے اور ردعمل دینے کے بجائے محسن نقوی کو تسلیم کرنا چاہیے کہ نئے صوبوں کا معاملہ انہوں نے مس ہینڈل کرکے متنازع بنا دیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ