پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 24 گھنٹے میں طے کرنے کا طریقہ ناقابل برداشت ہے، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 24 گھنٹے میں طے کرنے کا طریقہ ناقابل برداشت ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ صورتحال یہی رہی تو ڈیلرز پیٹرول اسٹیشن بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کے قیمتوں کا طریقہ فوری بدلنے اور ڈیلرز کا مارجن کم از کم 8 فیصد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی پی ڈی اے قیمتوں کا اختیار آئل کمپنیوں کو دینے سے متفق نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ نئی پالیسیاں بناتے وقت ڈیلرز کے نمائندوں سے مشاورت ضرور کی جائے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ