بلاول بھٹو کا موازنہ محسن نقوی سے نہ کیا جائے: ناصر شاہ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا موازنہ محسن نقوی سے نہ کیا جائے۔
مٹیاری میں جیو نیوز سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صدر آصف زرداری کا ایک بیٹا ہے، بلاول بھٹو زرداری اور یہاں انہی کی بات چلے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بےنظیر صاحبہ کا بیٹا ہے، اسلام آباد جانے پر اُن کا سافٹ ویئر اپڈیٹ کرنے والی باتیں بےتکی ہیں۔
وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کا موازنہ محسن نقوی سے نہ کیا جائے، سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، پی پی ریفرنڈم سے نہیں گھبراتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ صوبے کے معاملے پر ایک وفاقی وزیر نے شوشا چھوڑ دیا جس کو سب پکڑ کر بیٹھے ہیں، کراچی کے اردو بولنے والے بھائیوں نے فیصلہ دے دیا کہ سندھ کی تقسیم نہیں ہوگی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ