اتوار، 22 نومبر، 2026 · 13 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سپریم کورٹ نے غیر ملکی عدالتی ڈگری کے پاکستان میں براہِ راست نفاذ سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

تازہ ترین
سپریم کورٹ نے غیر ملکی عدالتی ڈگری کے پاکستان میں براہِ راست نفاذ سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ: فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے غیر ملکی عدالتی ڈگری کے پاکستان میں براہِ راست نفاذ سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا۔ ایک نجی کمپنی کی اپیل دو، ایک کی اکثریت سے منظور کرلی، لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالت کے احکامات کالعدم قرار دے دیے۔

جسٹس منیب اختر اور جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کمپنی کی اپیل منظور کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ جسٹس عرفان سعادت خان نے اکثریتی رائے سے اختلاف کیا۔

مقدمے میں متحدہ عرب امارات کی وفاقی اور ابوظبی کی مقامی عدالتوں کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا۔

اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ ابوظبی عدالت سے توثیق شدہ زیرِ تنازع ڈگری دفعہ 44 اے کے تحت پاکستان میں براہِ راست نافذ نہیں ہوسکتی، اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ ابوظبی کی مقامی اپیل عدالت کو یو اے ای کی وفاقی اپیل عدالت تصور نہیں کیا جا سکتا، مقامی عدالتی اختیار کی وفاقی عدالتوں کو منتقلی کے لیے مخصوص وفاقی قانون درکار ہے۔

اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ لاہور کی عمل درآمد عدالت متعلقہ ڈگری دفعہ 44 اے کے تحت نافذ کرنے کا اختیار نہیں رکھتی تھی۔

دو رکنی بینچ میں اختلافِ رائے کے بعد معاملہ تیسرے جج کو بطور ریفری بھجوایا گیا، جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریفری جج کی حیثیت سے جسٹس منیب اختر کی رائے سے اتفاق کیا۔

جسٹس عرفان سعادت خان نے اختلافی رائے دی کہ ابتدائی عدالت کا فیصلہ اپیل عدالت کے فیصلے میں ضم ہوچکا تھا، زیرِ نفاذ ڈگری کو اپیپلٹ عدالت کی ڈگری تصور کیا جانا چاہیے، یو اے ای تسلیم شدہ باہمی نفاذ والا علاقہ ہے، اپیل عدالت کی ڈگری پاکستان میں نافذ ہوسکتی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ