کینیڈا: برٹش کولمبیا میں پاکستانی نژاد کینیڈین وزیرِ مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان واہلہ کو وزیرِ مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر کر دیا گیا۔
تقرری صوبے کی نئی کنزرویٹو حکومت کی کابینہ میں کی گئی، نئی حکومت کی تقریبِ حلف برداری صوبائی دارالحکومت وکٹوریہ کے گورنمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں لیفٹیننٹ گورنر وینڈی کوکیا نے وزیرِ اعلیٰ اور کابینہ کے نئے ارکان سے حلف لیا۔
برٹش کولمبیا میں 24 اکتوبر 2026 کے صوبائی انتخابات کے نتیجے میں کنزرویٹو پارٹی نے اکثریت حاصل کی اور تقریباً ایک صدی بعد صوبے میں کنزرویٹو حکومت قائم ہوئی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ