جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

لاہور: سی سی ڈی نے اسکولوں کے باہر طلبہ کے بیگز کی تلاشی شروع کردی

تازہ ترین
لاہور: سی سی ڈی نے اسکولوں کے باہر طلبہ کے بیگز کی تلاشی شروع کردی

اسکرین گریب/ ایکس

لاہور میں سی سی ڈی نے مختلف اسکولوں کے باہر طلبہ کے بیگز کی تلاشی بھی شروع کردی۔

ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو منشیات اور تمباکو نوشی جیسی مضر عادات سے محفوظ رکھنا ہے۔

سی سی ڈی کی جانب سے بچوں کے بیگز کی تلاشی کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ