جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

امام الحق کا انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے معاہدہ ہوگیا

تازہ ترین
امام الحق کا انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے معاہدہ ہوگیا

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کا انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے معاہدہ ہوگیا۔

یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے 30 سالہ امام الحق کی 2027ء کے سیزن کے لیے خدمات حاصل کرلی ہیں۔

امام الحق پورے کاؤنٹی سیزن کے لیے یارکشائر کو دستیاب ہوں گے، وہ اس سے قبل 2025ء میں اسی ٹیم کی نائندگی کرچکے ہیں۔

انہوں نے 2025ء کے سیزن میں 8 لسٹ اے میچز میں 4 سنچریاں اسکور کیں، امام الحق کا کہنا تھا کہ یارکشائر میں واپسی پر بہت خوش ہوں۔

پاکستانی بیٹرز نے مزید کہا کہ یارکشائر ہمیشہ سے میرے لیے کرکٹ کھیلنے کی ایک خاص جگہ رہی ہے، پورے سیزن کے لیے دستیاب ہونا میرے لیے بہت اہم ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، یارکشائر کے ساتھ ٹرافیاں جیتنے کے لیے پُرعزم ہوں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ