جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ربیعہ احسن قتل کیس: نامزد ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا

تازہ ترین
ربیعہ احسن قتل کیس: نامزد ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا

فوٹو: سوشل میڈیا

ربیعہ احسن قتل کیس میں ملزم احسن طاہر کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے ملزم کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کی تھی، جس پر انہیں رہا کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج خرم سلیم نے کیس کے نامزد ملزم احسن طاہر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

ربیعہ احسن قتل معاملہ، اہل خانہ نے احسن طاہر کو فی سبیل اللّٰہ معاف کردیا

مقتولہ ربیعہ احسن کی والدہ، بھائی اور بہن نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروایا تھا۔ عدالت نے بیان حلفی اور ورثا کے بیان پر ملزم کی ضمانت منظور کی۔

ٹیلی ویژن میزبان ربیعہ احسن کی بہن کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے بیان میں کہا گیا کہ ملزم احسن طاہر نے میری بہن کا قتل نہیں کیا، یہ ایک حادثہ تھا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ملزم احسن طاہر کو فی سبیل اللّٰہ معاف کردیا، مقدمے کی مزید پیروی نہیں چاہتے۔ اگر عدالت ملزم کو ضمانت پر رہا کرے یا بری کرے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ