ڈیبی واسرمین شلز کا ایران سے غیر قانونی جنگ روکنے سے متعلق اہم اعلان

امریکی کانگریس کی خاتون رکن ڈیبی واسرمین شلز نے ایران کے ساتھ غیر قانونی جنگ روکنے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈیبی واسرمین شلز نے کہا کہ مڈٹرم میں کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرنے والے ڈیموکریٹس جنوری میں ’ایران کے ساتھ غیر قانونی جنگ‘ روکنے کے لیے کام کریں گے۔
انہوں نے صدر ٹرمپ کے حامیوں کے میک امریکا گریٹ اگین کے نعرے کا حوالہ دیا اور کہا کہ میگا کے انتہاپسندوں نے ہمارے ملک کو توڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
ڈیبی نے کہا کہ ڈیموکریٹس امریکی اقدار کو واپس لائیں گے اور انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ