ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیموکریٹس کی توہین نہ کرنے اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی توہین نہ کرنے اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا۔
ایک انٹرویو میں جو کل اتوار کو نشر ہوگا، ٹرمپ نے کہا کہ ان کے لیے اگلے چھ ماہ تک، ڈیموکریٹس پر ’’حملے‘‘ روکنا مشکل کام نہیں ہوگا۔ وہ ایسے معاملات پر مل جل کر چل سکتے ہیں، جن پر تنازع نہ ہوا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر کا یہ انٹرویو ایسے وقت ریکارڈ ہوا ہے، جب وہ اپنی صدارت کے ایسے دو سالوں کی تیاری میں ہیں، جب کانگریس پر ان کی جماعت ری پبلکن کا کنٹرول نہیں ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ امیگریشن اور اقتصادی ترقی جیسے مسائل پر ڈیموکریٹس کے ساتھ مل جل کر کام کرسکتے ہیں۔ کیوں کہ ڈیموکریٹس میں سے کئی لوگ عقل مند بھی ہیں۔
اس سے پہلے ٹرمپ دھمکی دے چکے ہیں، کہ وہ ڈیموکریٹس کے معاملات کو قابو میں رکھنے کے لیے اپنی ویٹو پاور کا استعمال کرسکتے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ