پولینڈ میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک، 15 سے زائد زخمی

تصویر: اے ایف پی۔
پولینڈ کے جنوبی شہر کراکوف کے مرکزی اسکوائر پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق زخمیوں میں دو پولس اہلکار بھی شامل ہیں جو مشتبہ حملہ آور کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور نے فوجی لباس پہن رکھا تھا، جو مشتبہ طور پر پولش شہری ہے، جسے حراست میں لے لیا گیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ