اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی اسٹاف کو ’’اپنی حدود‘‘ میں رہنے کی ہدایت

تازہ ترین
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی اسٹاف کو ’’اپنی حدود‘‘ میں رہنے کی ہدایت

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو : فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے محکمہ خارجہ کے اسٹاف کو ’’اپنی حدود‘‘ میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے پیشگی منظوری کے بغیر غیر ملکی دوروں پر پابندی لگا دی۔

مارکو روبیو نے تمام فیصلوں کی منظوری اپنے یا اپنے نائب کرسٹوفر لینڈاو کے دستخطوں سے مشروط کردی۔

ایک اجلاس میں انہوں نے عملے پر زور دیا کہ ایسا کوئی کام نہ کیا جائے جس سے مفادات کے ٹکراؤ کا اشارہ ملتا ہو۔

یہ اجلاس مڈٹرم الیکشنز سے پہلے یونان میں امریکی سفیر کمبرلی گلفائل کے استعفے کے بعد منعقد ہوا تھا۔ کمبرلی پر پیسے، تحائف اور دیگر مراعات کے بدلے بعض لوگوں کو ٹرمپ انتظامیہ تک رسائی دینے کا الزام تھا، جبکہ گلفائل ان الزامات کی تردید کرتی ہیں۔

اجلاس میں روبیو نے خبردار کیا تھا کہ غلط کام پر عملے کا کوئی بھی رکن، خواہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو، برطرف کردیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ خارجہ نے رائٹرز کی خبر پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔ اسی دوران دائرہ اختیار سے تجاوز کرنے پر، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ پالیسی چیف، جیریمی لیون کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ لیون نے برطرفی کی تردید کی، کہا وہ خود مستعفی ہوئے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ