چوہدری سالک نے این اے 77 میں قاضی ابراہیم کی حمایت کی تردید کردی

چوہدری سالک حسین(فائل فوٹو)۔
وفاقی وزیر برائے سمندر پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے این اے 77 میں قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کے اعلان کی خبروں کی تردید کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری سالک حسین نے کہا کہ قاضی ابراہیم گجر کی ضمنی انتخابات میں نہ حمایت کی ہے اورنہ ہی ان کی پارٹی کےکسی عہدیدارسے بات ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 میں ضمنی انتخاب کے لیے میدان کل سجے گا۔ یہ نشست ن لیگی ایم این اے محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ