ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 7 بنگلادیشی جاں بحق

تازہ ترین
سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 7 بنگلادیشی جاں بحق

فائل فوٹو: مدینہ جدہ ہائی وے سعودی عرب

سعودی عرب میں ہفتے کے روز ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 7 بنگلا دیشی شہری جاں بحق ہوگئے۔

بنگلادیشی قونصل خانے کے حکام کے مطابق حادثہ مدینہ سے جدہ جاتے ہوئے ایک شاہراہ پر پیش آیا، جہاں ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں سوار تمام 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق افراد سعودی عرب میں ایک کمپنی میں ملازمت کرتے تھے، جن کا آبائی تعلق بنگلادیش کے ضلع کاکس بازار کی تحصیل چکاریا سے تھا۔

کمپنی کے مارکیٹنگ منیجر نورالزمان نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں کمپنی کے اسٹور کیپر ضیاء الرحمٰن، ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی، کمپنی کے فورک لفٹ ڈرائیور الیاس کی اہلیہ، مکہ میں اسٹور کیپر کے طور پر کام کرنے والے عالم شاہ اور ان کی ایک ماہ کی بیٹی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشیں نکال کر مقامی اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ