فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے جاری

فرانس میں مظاہرین نے اجرت میں اضافے، عوامی خدمات کے تحفظ اور تعلیمی بجٹ بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ملک میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، امن و امان برقرار رکھنے کےلیے 70 ہزار پولیس اور جنڈار مری اہلکار تعینات کردیے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس میں ریپبلک سے ناسیوں تک احتجاجی مارچ اور پیلی واسکٹ تحریک کا کونکورڈ اسکوائر پر الگ اجتماع کا اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے کم از کم اجرت میں اضافے ، عوامی خدمات کے تحفظ اور تعلیمی بجٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم نے مزدور تنظیموں اور کاروباری شعبے کے نمائندوں سے مذاکرات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ