ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

پاکستان نے کوریا کو ہراکر ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

تازہ ترین
پاکستان نے کوریا کو ہراکر ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں کوریا کو شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم نے ایونٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں کوریا کو 2-0 سے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فائنل میں پاکستان کی جانب سے نورزمان اور عاصم خان نے کامیابی حاصل کی۔

نور زمان نے جیونگ مین ریو کو 3-0 جبکہ دوسرے میچ میں عاصم خان نے سیوجن چی کو شکست دی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ