ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

اسلام آباد کے 4 پیٹرول پمپس کیخلاف مقدمات درج

تازہ ترین
اسلام آباد کے 4 پیٹرول پمپس کیخلاف مقدمات درج

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مشکوک الیکٹرانک ڈیوائسز ملنے پر 4 پیٹرول پمپس کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

ضلعی انتظامیہ نے چاروں پیٹرول پمپس کے این او سی بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں کم فیول فراہم کرنے پر 6 پیٹرول پمپ سیل

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 43 فیول پمپس کی انسپکشن کی گئی، 14 پمپس کی 42 نوزلز میں رد و بدل کی تصدیق ہوئی، جنہیں موقع پر سیل کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں 29 پمپس پر فیول کی پیمائش پیمانے کے مطابق درست پائی گئی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ