ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

غزہ میں موسلا دھار بارش، 70 ہزار خیمے ڈوب گئے، 30 لاکھ ڈالرز سے زائد کا نقصان

تازہ ترین
غزہ میں موسلا دھار بارش، 70 ہزار خیمے ڈوب گئے، 30 لاکھ ڈالرز سے زائد کا نقصان

تصویر سوشل میڈیا۔

غزہ کی پٹی میں موسلا دھار بارشوں کے باعث 70 ہزار سے زائد خیمے ڈوب گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں 12 گھنٹوں کے دوران 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں سے اسرائیلی بمباری سے مخدوش عمارتیں گرنے کی اطلاعات بھی ملی ہیں، چھتوں کی مخدوش حالت کے پیش نظر درجنوں فلسطینی خاندان کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عوام کو مخدوش عمارتوں اور دیواروں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غزہ میڈیا آفس کے مطابق آج کی بارش سے مالی نقصانات کا تخمینہ 30 لاکھ ڈالرز سے زائد کا لگایا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ