ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی، کروڑوں کا سونا لوٹنے کا مقدمہ درج

تازہ ترین
کراچی، کروڑوں کا سونا لوٹنے کا مقدمہ درج

کراچی کی شاہراہ قائدین پر شہری سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور چاندی لوٹنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

فیروز آباد تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ملزمان نے شہری اور اُس کے ساتھی کو روکا اور اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان 82 تولے سونا، 17 ہزار روپے نقدی اور والٹ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ