ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی پولیس نے لودھراں کی 2 لڑکیوں کو بازیاب کرالیا

تازہ ترین
کراچی پولیس نے لودھراں کی 2 لڑکیوں کو بازیاب کرالیا

کراچی ساؤتھ پولیس نے لودھراں سے کراچی آئی 2 لڑکیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈیفنس تھانے کی پولیس نے کارروائی کر کے فیز 7 ایکسٹینشن سے لڑکیاں بازیاب کروائی ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق بازیاب کرائی گئی لڑکیاں لودھراں سے کراچی پہنچی تھیں، جن کے اغوا کا مقدمہ پنجاب پولیس نے درج کر رکھا ہے۔

اسد رضا کے مطابق واقعے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لیا تھا، دونوں لڑکیوں، جن کی عمریں 14 اور 15 سال ہیں، کو لودھراں پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ