عباس عراقچی کے 48 گھنٹوں میں پاکستان سمیت 12 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی---فائل فوٹو
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 12 ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ان رابطوں میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سمیت امریکا اور اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
امریکا نے چین سے ایران جنگ ختم کرانے میں مدد کی درخواست کر دی: امریکی میڈیا
عباس عراقچی نے عمان، مصر، اردن، سعودی عرب، قطر، قبرص، ترکیہ اور کویت کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کی جبکہ متحدہ عرب امارات، تیونس، عراق اور پاکستان کے وزرائے خارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطے کیے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے گفتگو کے دوران بیرونی مداخلت کے بغیر علاقائی ممالک کے ذریعے امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ