ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

کبیروالا میں ہنرمند خواتین کیلئے پنک کارٹ بازار قائم

تازہ ترین
کبیروالا میں ہنرمند خواتین کیلئے پنک کارٹ بازار قائم

کبیروالا میں خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلعی حکومت نے پنک کارٹ بازار قائم کر دیا۔

جھنگ روڈ پر چوک مخدوم پور چونگی کے مقام پر قائم بازار کا مقصد گھریلو اور ہنرمند خواتین کو کاروباری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ہنر کو روزگار میں تبدیل کر سکیں۔

پنک کارٹ بازار میں کاروبار کرنے والی خواتین شاپ کیپرز کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے انہیں معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور اپنے خاندان کی آمدن میں اضافے کا موقع ملے گا۔

خواتین نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے اور معاشی خودمختاری حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ