ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

چشتیاں: مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے مریض جاں بحق

تازہ ترین
چشتیاں: مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے مریض جاں بحق

چشتیاں میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے ایک مریض دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مریض چشتیاں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں جاں بحق ہوا۔

متوفی کے ورثاء نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

راولپنڈی: مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے بچی جاں بحق

اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یاسر کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔

ڈاکٹر یاسر نے مزید کہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ آنے پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ