ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

پشاور: اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فہد خان کے قتل میں ملوث حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی

تازہ ترین
پشاور: اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فہد خان کے قتل میں ملوث حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی

پشاور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فہد خان کے قتل میں ملوث حملہ آوروں کی شناخت سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حیات آباد میں نادرا آفس کے قریب فائرنگ کی گئی، جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 8 خول برآمد ہوئے تھے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ