ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

ریاض پر حوثیوں کا میزائل و ڈرون حملہ ناکام بنا دیا: سعودی اتحادی فوج

تازہ ترین
ریاض پر حوثیوں کا میزائل و ڈرون حملہ ناکام بنا دیا: سعودی اتحادی فوج

سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ریاض کی جانب داغا گیا کروز میزائل تباہ کر دیا گیا ہے۔

سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں کا ریاض کی جانب بھیجا گیا ڈرون بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا تھا کہ مکہ مکرمہ کے اوپر حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجا گیا ڈرون تباہ کر دیا گیا ہے۔

مکہ مکرمہ کے اوپر حوثی ملیشیا کی طرف سے بھیجا گیا ڈرون روک کر تباہ کردیا گیا، سعودی فوجی اتحاد

فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے بتایا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے نجران کی طرف داغے گئے 2 میزائل مار گرائے گئے، میزائلوں کے ملبے سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

محکمہ شہری دفاع نے الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو ہدایت کی تھی کہ خطرے کی صورت میں فوری طور پر قریبی محفوظ مقام، ترجیحاً کسی عمارت یا اندرونی کمرے میں پناہ لی جائے اور کھڑکیوں سے دور رہا جائے، خطرہ ٹلنے تک محفوظ مقام پر ہی قیام کیا جائے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ