ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی دوبارہ تعمیر کی اجازت نہیں: ترجمان ایرانی فوج

تازہ ترین
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی دوبارہ تعمیر کی اجازت نہیں: ترجمان ایرانی فوج

ترجمان ایرانی فوج محمد اکرمینیا—فائل فوٹو

ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ ایران خطے میں دشمن کے فوجی اڈوں کی دوبارہ تعمیر کی کبھی اجازت نہیں دے گا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) سے وابستہ خبر رساں ادارے کے مطابق محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں اور تعیناتی کی تنصیبات کے 228 سے زائد مقامات کو شدید نقصان پہنچا ہے یا وہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔

عراق کا ایران پر حملوں کیلئے امریکا کو اپنی سرزمین دینے سے انکار

ان کا کہنا ہے کہ خطے میں اب کوئی امریکی فوجی اڈہ ایسا باقی نہیں رہا جہاں سے آپریشنل مشن انجام دیے جا سکیں۔

محمد اکرمینیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ امریکی افواج کو اپنے بحری جہازوں کے لیے ایندھن اور فوجیوں کے لیے غذائی راشن خطے سے باہر کے ذرائع سے حاصل کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ