ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

ڈبلیو ٹی اے فائنلز 2026ء سے قبل خواتین ٹینس اسٹارز کا منفرد فوٹو شوٹ

تازہ ترین
ڈبلیو ٹی اے فائنلز 2026ء سے قبل خواتین ٹینس اسٹارز کا منفرد فوٹو شوٹ

ڈبلیو ٹی اے فائنلز 2026ء سے قبل خواتین ٹینس اسٹارز نے منفرد فوٹو شوٹ کرایا ہے۔

دنیا کی 8 بہترین خواتین ٹینس کھلاڑیوں کے فیشن شوٹ نے سب کی توجہ حاصل کر لی، اس موقع پر ٹینس اسٹارز نے معروف ڈیزائنرز کے جدید اور دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے۔

آرینا سبالینکا اور کوکو گف سمیت نامور کھلاڑیوں نے دلکش فوٹو شوٹ میں حصہ لیا۔

برطانوی ٹینس کی کھلاڑی کو میچ میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں

انڈین ویلز کیلیفورنیا میں 8 بہترین سنگلز کھلاڑی ٹائٹل کے لیے مدِمقابل ہوں گی، ڈبلیو ٹی اے فائنلز مقابلے 8 سے 15 نومبر تک منعقد ہوں گے۔

یہ ویمن ٹینس کا ایئر اینڈ ٹورنامنٹ ہے، جس میں ڈبلز ٹیموں میں بھی مقابلے ہوں گے، جبکہ اس کی مجموعی انعامی رقم 1 کروڑ ڈالرز ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ