ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایرانیوں سے معاملات طے کرنے کی کوشش ہے، ٹرمپ

تازہ ترین
ایرانیوں سے معاملات طے کرنے کی کوشش ہے، ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دیکھتے ہیں یہ معاملہ کس طرح آگے بڑھتا ہے، ایران سے متعلق تفصیل نہیں بتانا چاہتا، محدود نوعیت کی کارروائیاں کررہے ہیں۔

دوسری جانب قطری میڈیا آفس نے امریکا اور ایران میں معاہدہ نہ ہونے سے متعلق خبر کو غلط قرار دیا ہے۔

قطری میڈیا آفس نے بتایا کہ قطری وزیراعظم کے بیان کو بعض میڈیا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ