ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکی صدر کا ایرانی عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ

تازہ ترین
امریکی صدر کا ایرانی عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

سی این این کے میزبان کو انٹرویو میں کہا کہ ایران میں گھروں سے باہر رہنا محفوظ نہیں، صورتحال مزید غیرمحفوظ ہونے والی ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہم نے ابھی ایران کو سختی سے نشانہ بنانا شروع ہی نہیں کیا، بڑی کارروائی جلد ہونے والی ہے۔

دوسری جانب قطری وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران جامع معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے زور دیا کہ فریقین قابل قبول معاہدے پر اتفاق کریں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ