کراچی: گلشن معمار میں کلینک میں فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق

فائل فوٹو
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کلینک میں فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ڈسٹرکٹ ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی ہوگیا تھا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مسلح ملزمان میڈیکل سینٹر میں داخل ہوئے، ملزمان نے ڈاکٹر کے کمرے میں داخل ہوکر فائرنگ کی، ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے گلشنِ معمار میں ڈاکٹر کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ