ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی: جیولری رائیڈر سے ملزمان سونا لوٹ کر فرار

تازہ ترین
کراچی: جیولری رائیڈر سے ملزمان سونا لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے طارق روڈ کے قریب جیولری رائیڈر سے ملزمان سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ افراد موٹر سائیکل پر سامان لے کر جارہے تھے۔

متاثرہ افراد کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 6 ملزمان 82 تولے سونا 4 کلو چاندی لوٹ کر فرار ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ