ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کا ڈیفنس تھانے پر چھاپہ، نوجوان بازیاب

تازہ ترین
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کا ڈیفنس تھانے پر چھاپہ، نوجوان بازیاب

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈیفنس تھانے پر چھاپہ مار کر حبس بے جا میں رکھے نوجوان کو بازیاب کرالیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے نوجوان یونس کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا اور کل عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

وکیل درخواست گزار لیاقت گبول نے عدالت کو بتایا کہ ڈیفنس پولیس نے رکشہ ڈرائیور یونس کو بغیر کسی مقدمے کے بند کیے رکھا۔

وکیل نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود پولیس نے 3 گھنٹے تک نوجوان کو بند رکھا، ڈیفنس پولیس کے رویے کے خلاف عدالت رجوع کریں گے۔

نوجوان یونس کی بازیابی کےلیے والد سراج نے درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے تھانے پر چھاپہ مارا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ