جمعہ، 27 نومبر، 2026 · 18 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بینکاک، تیل کی تنصیب پر زوردار دھماکے، 9 افراد جھلس کر زخمی

تازہ ترین
بینکاک، تیل کی تنصیب پر زوردار دھماکے، 9 افراد جھلس کر زخمی

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں تیل کی تنصیب پر زوردار دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق تنصیب میں لگنے والی آگ بجھا دی گئی ہے تاہم آتشزدگی کے بعد قریبی رہائشیوں کو عارضی طور پر وہاں سے نکال دیا گیا ہے۔

بینکاک میں ایراوان میڈیکل سینٹر کے مطابق زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے، تمام افراد جھلس کے زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بینکاک کے مشرقی علاقے میں واقع جائے وقوعہ سے سیاہ دھویں کے گہرے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دیے۔

بینگچک کارپوریشن نے اپنے بیان میں آگ لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ کا پتہ لگایا جارہا ہے، کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ اس نے پیداواری سرگرمیاں مکمل طور پر روک دی ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ