ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

پنڈی ٹیسٹ کیلئے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کی تیاریاں جاری

تازہ ترین
پنڈی ٹیسٹ کیلئے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کی تیاریاں جاری

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے اسلام آباد کلب میں پریکٹس کی۔ سلمان علی آغا، سعود شکیل، محمد عباس، رضا اللّٰہ اور عرفات منہاس نے ٹریننگ میں حصہ لیا، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز کیے۔

سری لنکا کے خلاف پریکٹس میچ کھیلنے والے پلیئرز اور قائد اعظم ٹرافی کا میچ کھیلنے والے بابر اعظم اور غازی غوری نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا اور دونوں کھلاڑی ہفتے سے ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف تین روزہ میچ میں شکست کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں فاسٹ بولر عبید شاہ، ثاقب خان، طیب عارف اور علی شبیر کی شمولیت کا امکان ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے سیریز کا پہلا ٹیسٹ پیر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ