جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو

تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو

فوٹو: سوشل میڈیا

سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرہ مصطفیٰ علی نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سوڈان کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔

پاکستان سوڈان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا: اسحاق ڈار

دونوں ممالک نے سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سوڈان کے وزیرداخلہ نے علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سوڈان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا گیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ