جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

برطانیہ: ہفتے میں چار دن کام کا تنازع، لندن انڈر گراؤنڈ یونین کا ہڑتالوں کا اعلان

تازہ ترین
برطانیہ: ہفتے میں چار دن کام کا تنازع، لندن انڈر گراؤنڈ یونین کا ہڑتالوں کا اعلان

تصویر سوشل میڈیا۔

ہفتے میں چار دن کام کا تنازع نہ حل ہوسکا، جس کے بعد لندن انڈر گراؤنڈ ریل، میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ یونین نے ہڑتالوں کا اعلان کر دیا ہے۔

لندن سے میڈیا کے مطابق ریل، میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ یونین (آر ایم ٹی) کے ارکان ڈرائیورز 26 نومبر کو 24 گھنٹے کی پہلی ہڑتال کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 17 اور 19 دسمبر، 4 اور 6 جنوری، 17، 23 اور 25 فروری کو بھی ہڑتال کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق یونین، ٹرانسپورٹ فار لندن کے ہفتے میں چار روز کام کے منصوبے کے خلاف ہڑتال کرے گی۔ یونین کا کہنا ہے کہ مجوزہ منصوبے سے ڈرائیورز کا دن طویل اور انھیں زیادہ دیر ٹرین چلانا پڑے گی۔

ٹرانسپورٹ فار لندن کا مزید کہنا ہے کہ تبدیلی رضاکارانہ ہوگی اور ڈرائیورز مجموعی طور پر کم گھنٹے کام کریں گے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ