جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

عراق کا ایران پر حملوں کیلئے امریکا کو اپنی سرزمین دینے سے انکار

تازہ ترین
عراق کا ایران پر حملوں کیلئے امریکا کو اپنی سرزمین دینے سے انکار

عراق نے ایران پر حملوں کے لیے امریکا کو اپنی سرزمین دینے سے انکار کردیا۔

عراقی وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم علی الزیدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بغداد اپنی سرزمین کو پڑوسی ملکوں پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

نئی جنگ کی صورت میں یورپ پر حملہ ہوگا، تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جائے گی، ایران کی دھمکی

وزیراعظم نے کہا کہ عراق ریاستوں کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ عراقی سرزمین کو پڑوسی ملکوں کے خلاف حملوں کے لیے بطور اڈہ استعمال نہ کیا جائے۔

اسی دوران عراقی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف کوئی بھی نئی جنگ عراق کے لیے ایک ”تباہی“ ثابت ہوگی۔ عراق جنگ کے لیے تیار نہیں ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ