جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

پاکستان کی سمندر میں تیل و گیس تلاش، ترک جہاز 20 نومبر تک کراچی پہنچے گا، اعلامیہ

تازہ ترین
پاکستان کی سمندر میں تیل و گیس تلاش، ترک جہاز 20 نومبر تک کراچی پہنچے گا، اعلامیہ

فوٹو: فائل

سمندر میں تیل و گیس تلاش کی سرگرمیاں 20 سال بعد بحال ہونے جارہی ہیں۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترک پٹرولیم کمپنی کا سیسمک سروے جہاز 17 سے 20 نومبر کے درمیان کراچی پہنچے گا۔

وزیر پیٹرولیم کی زیرصدارت ترک سیسمک جہاز کی آمد کے انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں جہاز کی آمد، سیکیورٹی، سمندری اور آپریشنل انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ترک جہاز کی کراچی آمد پر خود استقبال کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان اور ترکیے کی دوستی اور مکہ معاہدے کے بعد اہم سنگِ میل ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان آف شور تیل و گیس کی تلاش کے منصوبے میں ترکیے کو معاونت فراہم کرے گا۔ پاکستان اور ترکیہ مل کر ایسی تاریخی کامیابی حاصل کریں گے جسے نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔

ترکش پیٹرولیم کے پراجیکٹ منیجر نے پاکستانی حکام کی جانب سے بھرپور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ