وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس کے بارے میں منفی پروپیگنڈے پر فوری رسپانس کی ہدایت

فائل فوٹو۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کے بارے میں منفی پروپیگنڈے پر فوری رسپانس کی ہدایت کی ہے۔
ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کرنا چاہتے ہیں، کرائم سرویلنس یونٹ کے قیام کا مقصدجرائم کے خاتمے کی مہم کو موثر بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں لیکن پوری فورس پر تنقید درست طرزِ عمل نہیں۔ چند لوگوں کی وجہ سے پولیس کی مجموعی کارکردگی پر سوالیہ نشان غلط ہے۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب میں موثر اصلاحات کی وجہ جرائم کی شرح میں کمی خوش آئند ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ